ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی مہم کیلئے کل 20 مارچ سے راہول گاندھی کا دو روزہ کرناٹک دورہ

انتخابی مہم کیلئے کل 20 مارچ سے راہول گاندھی کا دو روزہ کرناٹک دورہ

Mon, 19 Mar 2018 23:31:28    S.O. News Service

بنگلورو، 19 مارچ (ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کل 20 مارچ سے کانگریس صدر راہول گاندھی اپنے دو روزہ دورہ کے لئے کرناٹک پہنچ رہے ہیں، جس کے دوران وہ اپنی پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے تیسرے مرحلہ میں عوام سے ملاقات کریں گے اور ریلی کے ذریعے کانگریس کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔

کانگریس ذرائع کے مطابق راہول  گاندھی ساحلی علاقے کے رائے دہندگان کو اپنی پارٹی کے حق میں ووٹروں کو راغب کرنے  کیلئے دو دنوں تک عام لوگوں سے ملیں گے اور ریلی کو خطاب کریں گے ۔مسٹر گاندھی نے ریاست کے پہلے اور دوسرے دورہ کے دوران حیدرآباد۔ کرناٹک اور ممبئی۔کرناٹک علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے عام لوگوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ  عوامی ریلیوں کے ساتھ ہی مندروں کی زیارت بھی کی تھی۔ وہ مسجد اور چرچ  بھی گئے تھے ۔ انہوں نے روڈ شو اور کینٹین کے کھانوں کا مزہ بھی لیا تھا۔کانگریس صدر اپنے دورہ کی شروعات مندروں کے شہر اڈپی سے کریں گے ۔ وہ شرنگیری شاردا مندر اور شرنگیری شاردا پیٹھ کے سوامی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مسٹر گاندھی جنوبی کرناٹکا، چکمگلور اور ہاسن ضلعوں کا بھی دورہ کریں گے ۔مسٹر گاندھی ریاست کے دو روزہ دورہ کے اختتام کے موقع پر ہاسن میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ ریلی کے بعد وہ میسور سے دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔


Share: